12 اکتوبر کو کراچی پریس کلب اور میٹروپول پر احتجاج کے معاملے میں غلفت برتنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے متعلقہ افسران کیخلاف پولیس چیف کو خط لکھ دیا ڈی آئی جی ساؤتھ نے اپنے خط میں لکھا کہ احتجاج میں خواتین اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، دوران احتجاج ایک شخص جاں بحق بھی ہواتھا، افسران نے غفلت برتی، افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ڈی آئی جی کی جانب سے پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں مبینہ غفلت کے مرتکب افسران میں ایس ڈی پی او گارڈن، ایس ڈی پی او عید گاہ، پولیس افسران میں ایس ڈی پی او کیماڑی اور ایس ڈی پی او بلدیہ کے نام بھی شامل ہیں

Leave a Reply