بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کاچانسلر بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر الزمات کی بوچھاڑ کردی ہے روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا اسے کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتا، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری خود پڑھا لکھا نہیں اس لئے اس کا خیال ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے۔بانی پی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا خیال رہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی 28 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان اپنے نئے چانسلر کا انتخاب کرنے جا رہی ہے، جس کیلئے درخواست گزاروں میں سے ایک جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بھی تھے۔تاہم، عمران خان حتمی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے
بانی پی ٹی آئی کی بہن کی ذلفی بخاری پر الزامات کی بوچھاڑآکسفورڈکے چانسلر الیکشن کا معاملہ

Leave a Reply