بیجنگ- چین کو جہاں نوجوانوں کی گھٹتی ہوئی آبادی کا سامنا ہے وہاں رواں سال شادی کرنے والے افراد کی تعداد میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نوجوان آبادی کی کمی پر قابو پانے اور آبادی کو مزید بڑھانے کے لیے لوگوں کو شادی کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے مگر اس کے باوجود رواں سال رجسٹر ہونے والی شادیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہے چینی حکام کا بتانا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 47 لاکھ شادی شدہ جوڑے رجسٹر ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 لاکھ 49 ہزار کم ہیںرپورٹ کے مطابق سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ میں رجسٹر ہونے والے شادی شدہ جوڑوں کی تعداد تقریباً 57 لاکھ کے قریب تھی جو 2022 کے مقابلے میں زیادہ تھی مگر رواں سال اس میں کمی دیکھنے کو ملی ہے
آبادی بڑھانے کی حکومتی کوششوں کے باوجود چین میں شادی کے رجحان میں کمی

Leave a Reply