Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی چل بسیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی چل بسیں

بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ اداکار کی سابقہ اہلیہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں متھن اور ہلینا کی شادی 1979 میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہی ہلینا نے متھن چکرورتی کو طلاق دے دی تھی ہلینا لیوک بالی وڈ سپر اسٹار امتیابھ بچن کی فلم مرد میں کام کی وجہ سے کافی معروف ہوئیں، اس فلم میں انہوں نے برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا
اس کے علاوہ انہوں نے دو گلاب، آؤ پیار کریں اور بھائی آخر بھائی ہوتا ہے جیسی فلموں میں کام کیا متھن چکرورتی نے ہلینا سے طلاق کے بعد اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی تھی ہلینا نے ایک پرانے انٹرویو میں متھن سے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ کاش میری ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *