Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرلیا چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد جوڈیشل کمیشن کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور ، جسٹس منیب اختر ،عمر ایوب اور شبلی فراز نے امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ بنانے کی مخالفت کی جب کہ باقی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کے لیے پنجاب سے جسٹس امین الدین، جسٹس عائشہ ملک جب کہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں لیے گئے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *