واشنگٹن-امریکی صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلا نتیجہ بھی سامنے آگیاامریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔ 
رپورٹ کے مطابق 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے جب کہ ٹرمپ ایک بھی ووٹ لینے میں کامیاب نا ہوسکے تھےامریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈکسوائل نوچ قصبے میں امریکا کی تمام دیگر ریاستوں سے قبل رات گئے ووٹنگ شروع کرنے کا آغاز 1960 میں ہوا تھا اور اب یہ ایک روایت ہے
واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہونے جارہے ہیں اور کچھ الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگااس کے علاوہ قبل از وقت ووٹنگ کے تحت ہونے والی بیلٹ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے بھی اب تک 7 کروڑ سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں

صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستیں کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی جب کہ کسی بھی امدیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 538 الیکٹورل ووٹ میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہونگے
رات گئے ہونیوالی پولنگ کا نتیجہ آگیا، ٹرمپ اور کملا کو کتنے ووٹ پڑے؟

Leave a Reply