Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ، شہری اب بھی غیر سنجیدہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ، شہری اب بھی غیر سنجیدہ

لاہور میں کئی روز بعد اسموگ میں کسی حد تک کمی تو آ گئی لیکن آلودگی میں اب بھی سرِفہرست ہے امریکی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کا اسکور ایک ہزار سے کم ہو کر 609 پر آ گیا لاہور گزشتہ چند روز سے مسلسل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست رہا ہے تاہم آج صبح نئی دہلی پہلے نمبر پر اور لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔لیکن اب ایک مرتبہ پھر لاہور فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ہے لاہور میں بڑھتی آلودگی کے باوجود شہری ماسک لگانے پر سنجیدہ نہیں ہیں جب کہ پابندی کے باوجود چنگچی رکشے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نےایک ہفتے کے لیے سرکاری اور نجی اسکولوں کے پرائمری سیکشنز کوچھٹیاں دے دی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *