Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مولانا نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مولانا نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ قرار دیدیا

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہےمیڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت کے حوالے سے آپ کے سوال کا دو حصوں میں جواب دوں گااپنی بات جاری رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع ایک انتظامی معاملہ ہے اور یہ ہر دور حکومت میں دی گئی ہیں
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں لیکن پھر بھی کیونکہ یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اور ہر حکومت اپنے اختیار کے تحت فیصلہ کر سکتی ہےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے، ایک نہیں ہوگا تو دوسرا ہوگا لیکن ہمارے لیے یہ بھی جرنل تو وہ بھی جرنل ہی ہےخیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور ہونے کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے بلز پر دستخط کر دیے جس کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *