واشنگٹن- صدارتی الیکشن جیتنے اور دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد اور خیر سگالی کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک بعد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، مصری صدر فتح السیسی اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارک بعد دی گئی وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ٹرمپ کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں’
دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

Leave a Reply