Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے دوحہ میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا 42 سالہ کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بطور وائلڈ کارڈ کوالیفائر انٹری لی اور کوالیفائنگ راؤنڈ کو جیتنے کے بعد مین راؤنڈ اور پھر ناک آؤٹ راؤنڈ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیافائنل میں آصف کا مقابلہ ایران کے پلیئر علی غاراگوزلو سے تھا، بیسٹ آف 9 فریم کے فائنل کا پہلا فریم آصف نے 25-70 کے اسکور سے اپنے نام کیا، دوسرے فریم میں علی نے کم بیک کیا اور 7 کے مقابلے میں 94 پوائنٹس لے کر مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کیاتیسرا فریم محمد آصف نے 08-62 کے اسکور کے ساتھ جیت کر میچ میں دو ۔ ایک کی برتری لی، چوتھے فریم میں آصف نے حریف کو ایک گیند بھی پوٹ کرنے کا موقع نہ دیا اور 106 کا کلیئرنس بریک کھیل کر اسکور اپنے حق میں تین ۔ ایک کردیا ، یہ اس ٹورنامنٹ میں آصف کا چھٹا سنچری بریک تھاپانچویں فریم میں بھی آصف کا پلہ بھاری رہا جس میں انہوں نے 12 کے مقابلے میں 82 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا، چار ایک کے خسارے کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے کچھ مزاحمت دکھائی، چھٹا اور ساتواں فریم جیتا لیکن آٹھویں فریم میں محمد آصف نے 93 کے بریک کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کرلیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *