Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطاب

فلوریڈا: صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کردیاصدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نےپہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئیٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو محفوظ،مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے انہوں نے مزید کہا کہ باقی کی سوئنگ اسٹیٹ میں جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کرونگا بلکہ جنگوں کو ختم کرونگاٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں ٹرمپ امریکا کی 27 ریاستوں میں کامیاب، 277 الیکٹورل ووٹ لی امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *