Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’ہار گیا تو اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا‘ کیا ٹرمپ کو ہار نظر آنے لگی؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’ہار گیا تو اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا‘ کیا ٹرمپ کو ہار نظر آنے لگی؟

امریکا کی تمام ریاستوں میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا، ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی آئے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت پرُاعتماد محسوس کر رہے ہیں۔ ہم بہت اچھے جا رہے ہیں، تینوں الیکشنز میں یہ والی مہم سب سے بہترین رہی، ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنا باعث عزت ہے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب تک ان کے خیال میں الیکشن منصفانہ ہے، ہار گیا تو اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پہلے ہی بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ ڈال چکی ہیں خیال رہے کہ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پینسلوینیا اور شمالی کیرولائنا پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہے پہلی ریاست میں 19 جبکہ دوسری میں 16 الیکٹورل ووٹس کا فیصلہ ہوگا، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *