Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟

آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کیلئے کی گئی پیشکش میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کو ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے 23 کروڑ 21 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں آئندہ چھ ہفتوں کے اندر آئی بے اے سکھر کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو جائے گاسندھ کابینہ کے مطابق آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ نہیں لینا چاہتی اور آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی سندھ کابینہ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کا معاملہ پر کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017 سے لیا جا رہا ہے، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہےاس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں گیا، پیپر لیک سے صرف بدنامی نہیں ہوتی بلکہ بچوں کا مستقبل بھی تباہ ہوتا ہے، ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *