کراچی- سندھ میں 132 ویٹرنری ڈاکٹروں کو سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر مستقل کرنے کا انکشاف ہوا سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے سال 2018 تا2021 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیااعلامیے کے مطابق آڈٹ کے دوران 132 ویٹرنری ڈاکٹروں کو سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر مستقل کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔17 گریڈ کے ویٹرنری ڈاکٹروں کو ایڈہاک بنیادوں پرکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھااعلامیےکے مطابق ڈی جی آڈٹ سندھ نے ڈاکٹروں کو مستقل کرنےکے عمل کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ آڈٹ پیرا کی ویریفکیشن 10 دن میں ڈی جی آڈٹ سندھ سے کرائی جائےاجلاس میں سیکرٹری فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں کو مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مستقل کیا گیا تھا
سندھ میں 132 ویٹرنری ڈاکٹروں کوکمیشن امتحان پاس کیے بغیر مستقل کرنےکا انکشاف

Leave a Reply