Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منگل کے دن پارٹی لیڈرزکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منگل کے دن پارٹی لیڈرزکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منگل کے دن پارٹی لیڈرزکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت کے سامنے پیش ہوئےعدالت میں دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روزمیٹنگ شیڈول تھی لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، بتایا گیا کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی اس دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم نے بتایا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کو طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات کرنا ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں اس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے لسٹ دی تھی جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گا، فیملی فرینڈز وکلا جن سے بانی پی ٹی آئی ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ عمران خان سے لسٹ لے کر ایڈوکیٹ جنرل کو بھیجیں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *