Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد برطانوی شہزادے ہیری کی خفیہ فائل منظرعام پر آنے کا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد برطانوی شہزادے ہیری کی خفیہ فائل منظرعام پر آنے کا خدشہ

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے نتیجے میں برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی خفیہ امیگریشن فائل منظر عام پر آسکتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اب تک اِس فائل کو ریلیز ہونے سے روکے رکھا ہے 2016 کے الیکشن کے دوران میگھن مارکل کی جانب سے ٹرمپ کو عورت دشمن قرار دیے جانے اور جواب میں ٹرمپ کی جانب سے میگھن کیلئے گھٹیا کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور شہزادہ ہیری کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اسی سال فروری میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو شہزادہ ہیری کو سپورٹ نہیں کریں گے کیونکہ اُس نے ملکہ الزبتھ کو دھوکہ دیا ہے ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر پرنس ہیری نے اپنی امیگریشن ایپلی کیشن میں جھوٹ بولا تو مناسب کارروائی کی جائے گی شہزادہ ہیری کی امریکی امیگریشن کی درخواست پر اُس وقت سوال اُٹھنے شروع ہوئے جب اُنہوں نے 2023 میں اپنی یادداشت ’Spare‘ میں اعتراف کیا کہ وہ تفریحاً منشیات استعمال کرتے رہے ہیں یہ بات امریکی امیگریشن کی ایپلی کیشن میں ظاہر کرنا لازمی ہے، دائیں بازو کے تھنک ٹینک ہیریٹج فاؤنڈیشن کا دعویٰ ہے کہ منشیات کا تفریحاً استعمال بھی امریکی شہریت کیلئے نااہلی کا باعث ہوتا ہے امریکا میں محکمہ داخلی سلامتی امیگریشن کے معاملات دیکھتا ہے، اُس نے شہزادہ ہیری کی فائلز ریلیز کرنے سے انکار کیا تو ہیریٹج فاؤنڈیشن نے محکمے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا جو ابھی اپیل میں ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *