Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گریڈ 20 اور 21 میں 1000 افسروں کی ترقی کیلئے اجلاس طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گریڈ 20 اور 21 میں 1000 افسروں کی ترقی کیلئے اجلاس طلب

اسلام آباد – اعلیٰ اختیارات کے حامل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 15 ماہ کے وقفے کے بعد نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے جا رہا ہے جس میں 20 اور 21 گریڈ کی سیکڑوں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے تقریباً ایک ہزار افسران کے پروموشن کیسز پر غور کیا جائے گاہائی لیول پروموشن کیلئے جن افسران کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں سے بیشتر کا تعلق سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے مختلف آکیوپیشنل گروپس سے ہےسی ایس ایس گروپس اور کیڈرز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 800 افسران گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے دوڑ میں ہیں جن دیگر افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا ان کا تعلق مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے ایکس کیڈر افسران ہیں۔ پیشہ ورانہ گروپوں میں پروموشن کیلئے جن افسران کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں زیادہ تر افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)، سیکریٹریٹ گروپ (ایس جی)، ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور پاکستان کسٹمز سروس (پی سی ایس) سے ہیں پی اے ایس کیلئے گریڈ 20 اور 21 میں دستیاب اسامیاں سب سے زیادہ ہیں جس کے بعد زیادہ اسامیاں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (پی اے اے ایس)، ایس جی اور پی ایس پی گروپ میں ہیں۔ 15 ماہ کے وقفے کے بعد، اعلیٰ اختیارات کے حامل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس نومبر 2024 کے آخری ہفتے میں ہوگا جس میں ایک ہزار افسران کو ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 24، 25 اور 26 نومبر کو ہونا ہے۔ اگر بورڈ تین روز میں اپنا کام مکمل نہ کر پایا تو 27 اور 28 نومبر کو بھی بورڈ کا اجلاس رکھا گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *