Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا

سیئول- جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو جام کرنے کے لیے مسلسل سسٹم پر حملے کررہا ہے جس کے باعث متعدد شپس اور سویلین ائیر کرافٹ کے آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہےجنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جی پی ایس سگنل جام کرنے کی کوششوں کے دوران مغربی ساحلی علاقے میں شپس اور ائیرکرافٹ آپریشنز میں احتیاط برتی جائےجنوبی کوریا کے جوائنٹس چیفس نے کہا کہ شمالی کوریا ہیجو اور کیسونگ کے علاقوں میں جی پی ایس جیمنگ اٹیک کررہا ہے جس کے باعث متعدد چھوٹے بڑے بحری جہاز اور سویلین ائیرکرافٹس کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہےجنوبی کوریا کے عسکری حکام نے شمالی کوریا سے فوری طور پر جی پی ایس جیمنگ اٹیک بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو اپنے عمل کا جواب دینا ہوگاجنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ 29 مئی سے 2 جون کے درمیان تقریباً 500 جہاز اور سیکڑوں شپس کو شمالی کوریا کی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حکام نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن باڈی کو بھی شکایت کی گئی جب کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے بھی شمالی کوریا کو اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *