Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیواڈا سے منتخب ریاستی اسمبلی کی رکن حنادی ندیم کون؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیواڈا سے منتخب ریاستی اسمبلی کی رکن حنادی ندیم کون؟

حنادی ندیم امریکا کے عام انتخابات میں نیواڈا سے ریاستی اسمبلی کی رکن بننے میں کامیاب ہوگئیں امریکن پاکستانی حنادی ندیم نے یہ الیکشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک سمجھی جانیوالی اس ریاست کی اسمبلی نشست کیلئے ان کا مقابلہ ری پبلکن حریف برینڈن ڈیوس سے تھاڈسٹرکٹ 34 کی نمائندگی جیتنے کیلئے ہوئے انتخابات میں انہیں 15 ہزار 617 ووٹ ملے جو کہ 52 اعشاریہ 9 فیصد ہیں سخت مقابلے میں ان کے حریف برینڈن ڈیوس 13 ہزار 904 ووٹ لے پائے جوکہ تقریباً 47 اعشاریہ ایک فیصد ہیں نیواڈا کے اس ڈسٹرکٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ یہ نشست الیکشن سے پہلے ہی خالی ہوگئی تھی قسمت کی دیوی حنادی ندیم پر پہلے ہی سے مہربان تھی کیونکہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی شخص یہ ٹکٹ لینے کیلئے ان کے مقابلے میں اترا ہی نہیں تھا۔ وہ پارٹی کی بلامقابلہ امیدوار بنیں جس کی وجہ سے پوری پارٹی نے ان کا بھرپور ساتھ دیاحنادی ندیم انٹریپرینئیور ہیں اور ہیلتھ کیئر کے کاروبار سے وابستہ ہیں وہ مشہور فلاحی تنظیم اپنا الائنس سے بھی وابستہ رہی ہیں، پاکستان اور امریکا دونوں میں خواتین اور بچوں کیلئے ہیلتھ کیئر سے متعلق سماجی خدمات ادا کرتی رہی ہیں حنادی ندیم کا تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے شوہر سمیت ان کے گھرانے کے کئی افراد فزیشنز ہیں اسی لیے وہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیتی رہی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *