Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیوزی لینڈ سے گھر میں ہی شکست، بھارتی تھنک ٹینک سے سوالوں کی بوچھاڑ، اختلافات سامنے آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیوزی لینڈ سے گھر میں ہی شکست، بھارتی تھنک ٹینک سے سوالوں کی بوچھاڑ، اختلافات سامنے آگئے

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کےتھنک ٹینک سے بازپرس شروع ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان کوچ اور چیف سلیکٹرکو طلب کیا، اس میٹنگ میں بھارتی بورڈ سے راجر بنی، جے شاہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے جب کہ 6 گھنٹےکی میٹنگ میں بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک پرسوالات کی بوچھاڑ کردی گئی بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک میں کپتان روہت شرما، کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار شامل تھے، میٹنگ میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ کےحوالے سے بھی بات ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ سے مختلف کوچ قرار دیا گیا جب کہ کپتان، کوچ اور سلیکٹر بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات پائے جاتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *