وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کمپرومائزڈ ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کے علی امین گنڈاپور کے اعلانات ‘بڑھکیں’ ہیں، اس احتجاجی کال سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہےخواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی میں کوئی 50 فیصد تو کوئی 25 فیصد کمپرومائزڈ ہے۔ پی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنی سہولت کے مطابق کمپرومائزڈ ہےبھارت کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہیں دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اسی ماہ کال دیں گے، اس کال پر جب گھروں سے نکلیں گے تو اس وقت تک واپس نہیں آئيں گے جب تک بانی کو رہا نہیں کروالیں گےصوابی میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی اور حقیقی آزادی کےلیے ہمیں قربانی دینی پڑے گی، بغیر قربانی کے حق، آزادی اور عزت نہیں ملےگی
علی امین ‘کمپرومائزڈ’ ہیں، عمران خان کو رہا کرانےکے اعلانات بڑھکیں ہیں

Leave a Reply