Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 31 افراد شہید ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 31 افراد شہید ہوگئے

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے، ہفتے کو لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو ئےوزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے پہلے Baalbek-Hermel کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہوئے،اس کے علاوہ Knaissseh نامی علاقے میں کیے گئے حملے میں 11 افراد جان سے گئے اس حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئےادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *