Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

لاہور- پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی مختلف ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ ریل سروس بھی متاثر ہے فلائٹ شیڈول کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں اور2 منسوخ ہوگئیں جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی میں اتارلی گئی جب کہ کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا اس کے علاوہ شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی جب کہ ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہےریلوے حکام کا بتانا ہےکہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی روانگی بھی 5 گھٹنے تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *