Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور ختم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کاپہلا دور ختم

اسلام آباد پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیاوزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس دوران وزیرمملکت علی پرویز ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنراسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر نے کی ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آج شام دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں ایف بی آرحکام آئی ایم ایف وفد کو ٹرانسفارمیشن پلان ،ٹریک اینڈ ٹریس اور ریٹیلرز اسکیم پربریفنگ دیں گےذرائع کے مطابق ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنا اور ٹیکس وصولی کیلئے اےآئی کا استعمال کرنا شامل ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےتحت 5 شعبوں میں سسٹم کی انسٹالیشن کا جائزہ لیا جائے گا،ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان پر ایف بی آر انفورسمنٹ آرڈیننس پر مشن کو بریف کیا جائے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *