Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلمان، عامر اور اجے دیوگن کی وجہ سے میرا کیرئیر متاثر ہوا: چنکی پانڈے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلمان، عامر اور اجے دیوگن کی وجہ سے میرا کیرئیر متاثر ہوا: چنکی پانڈے

بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن اور گووندا جیسے اسٹارز کی موجودگی میں ان کا کیرئیر متاثر ہواچنکی پانڈے گزشتہ 3 دہائیوں سے اپنی جاندار پرفارمنس کی بدولت بالی وڈ انڈسٹری میں اپنا مقام بنائے ہوئے ہیں تاہم اداکار کا ماننا ہے کہ سپر اسٹارز کی موجودگی نے ان کا کیرئیر دھندلادیاحال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران چنکی پانڈے نے انکشاف کیا کہ ’میں نے ایک ایسے وقت میں بالی وڈ میں قدم رکھا جب ہر طرف ستاروں کی روشنی پھوٹ رہی تھی، 1986 میں اداکار گووندا نے بالی وڈ میں انٹری دی، اس کے ایک سال بعد 1987 میں، میں نے قدم رکھا، اگلا سال عامر خان کا تھا، پھر اگلا سلمان خان اور 1990 میں اجے دیوگن نے بالی وڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد بڑے اسٹارز آتے رہے لیکن میرے لیے بس 1988کا پورا سال شاندار تھا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا ‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *