لاہور- پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیاذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دےذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں کرانے پر ہی زور دیتے ہوئے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیاہےچند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھادوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کردیا ہے
چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات دے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

Leave a Reply