اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیاگزشتہ دنوں کراچی میں ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے 28 اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاخیال رہے کہ ہاظم بنگوارکوکمشنرآفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانےپر معطل کیاگیاتھاواضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے
اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

Leave a Reply