امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان، مصنف اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہےرپورٹ کے مطابق 44 سالہ ہیگستھ عراق، افغانستان جنگ کےدوران امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکےہیں اور اب اپنی پہلی سیاسی ذمہ داری میں وہ امریکا کے وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالیں گےمنگل کے روز اس نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے، ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کو مضبوط، ذہین اور امریکا کے سچے حامی کے طور پر سراہاپیٹ ہیگستھ کون ہیں؟
مینیسوٹا کے شہر مینیپولس میں پیدا ہونے والے پیٹ ہیگستھ نے حالیہ برسوں میں ایک قدامت پسند مبصر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ اور7 بچوں کے ساتھ ٹینیسی میں مقیم ہیں44 سالہ پیٹ ہیگستھ نے فاکس نیوز پر مختلف پروگرامز کی میزبانی کی، جہاں انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے فوج اور سابق فوجیوں کے مسائل پر توجہ دلائی۔ منگل کو ان کا فاکس نیوز میں آخری دن تھاامریکی میڈیا کے مطابق ہیگستھ نے ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے فوجیوں کی معافی کے لیے کامیابی سے لابنگ کی دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کیا ہےاس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے لیے جان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے
نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان کو وزیر دفاع نامزد کر دیا

Leave a Reply