Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف آئی اے نے کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف آئی اے نے کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑا نیٹ پکڑ لیاایف آئی اے کے عملے نے کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑاایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے بھاری مالیت میں مختلف ممالک کی کرنسی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر لیا گیاڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بکس، 47 لاکھ پاکستانی کرنسی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئےڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ، حوالہ ہنڈی کے لیجرز، 3 موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں حکام کے مطابق بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا دھندا چلانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلانے والے کئی افراد فرار ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *