Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کی اندرونی کہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کی اندرونی کہانی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما فوری احتجاج کے مخالف تھے تاہم عمر ایوب کا پیغام ملنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تاریخ دے دی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چاہتے تھے کہ تیاری کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، عمر ایوب اور دوسرے رہنما بانی پی ٹی آئی سے مل کر انہیں قائل کرنا چاہتے تھےذرائع کا بتانا ہے کہ عمر ایوب اور دوسرے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق ملاقات نہ ہونے پر عمر ایوب کا پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا گیا لیکن وہ نہیں مانے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *