امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہےواشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیاویدانت پٹیل نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہےبھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار پر امریکا نے بھی اپنا مؤقف پیش کردیا

Leave a Reply