Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا اور لاہور آج بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہےخراب فضائی معیار کے باعث لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی اس کے علاوہ آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، کے پی اور پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *