کراچی میں گورنر ہاؤس میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سلامی کے چبوترے پر بیٹھے سکھ مرد و خواتین نے دعائیہ گیت گائےگورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران فضا ’واہے گرو جی کا خالصہ، واہی گرو جی کی فتح‘ اور ’جو بولے سو نہال، ست سری اکال‘ یعنی فلاح اس نے پائی جس نے خدائے واحد کی صداقت کااعلان کیا، کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح ہندو اور مسیحی برادریوں کے تہوار گورنر ہاؤس میں منائے گئے اسی طرح بابا گورونانک کا جنم دن بھی یہاں منایا جارہا ہےگورنر سندھ نے کہا کہ یہ تقریب پڑوسی ملک بھارت کو پیغام ہے کہ دیکھ لیں پاکستان میں حکومتی سطح پر اقلیتوں کو کس طرح عزت، پیار اور محبت دی جاتی ہے کہ صوبے کا گورنر گورونانک کی سالگرہ منا رہا ہےان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا میں آباد سکھوں پر بھارت کی جانب سے مظالم سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ بھارت میں ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے، اسی لیے ہر سکھ کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جائے، پاکستان کی ترقی بھی اتحاد سے ہی ممکن ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ملک کی ترقی میں جتنا ہاتھ مسلم پاکستانیوں کا ہے اتنا ہی ہاتھ ہندو، مسیحی اور سکھ پاکستانیوں کا ہے
گورنرہاؤس میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریب، بڑی تعداد میں سکھ برادری کی شرکت

Leave a Reply