ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہےڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہےڈیلرز نے بتایا کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے
ڈیلرز نے مزید بتایا کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوئی، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگیں جبکہ پنجاب میں اسموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست رہی اور چند برانڈز کی جانب سے سولر انورٹر ریٹس میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے
ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی

Leave a Reply