Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میٹرو بس کے نیچے آکر 4 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میٹرو بس کے نیچے آکر 4 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

راولپنڈی میں لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر ماں کیساتھ میٹرو بس سے اترتے ہوئے چار سالہ بچے کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے پولیس کے مطابق ماں کے ہمراہ میٹرو بس سے اترتے ہوئے 4 سالہ بچہ ٹریک پر گرنے سے میٹرو بس کے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا پولیس کے مطابق لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ میں جان بحق بچے کی شناخت امرپورہ کے رہائشی 4 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی پولیس نے بتایا کہ بچہ لیاقت باغ اسٹیشن پر بس رکنے پر اپنی ماں کی انگلی پکڑ کر نیچے اتر رہا تھا کہ اس میٹرو ٹریک پر گر گیا اور اسی دوران بس ڈرائیور نے گاڑی چلا دی جس کے نتیجے میں بچہ ٹائر کے نیچے آکر بری طرح سے کچلا گیا اور موقعہ ہی پر جان کی بازی ہار گیاپولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد میٹرو بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ میٹرو بس انتظامیہ کے ذمہ داران بھی موقع سے غائب ہوگئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *