ملتان- نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی اسپتال انتظامیہ کے مطابق انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہےاسپتال انتظامیہ کے مطابق کمیٹی نے ایم ایس نشتر اسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہےکمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی جبکہ ڈائیلیسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہےواضح رہے کہ نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا
نشتر اسپتال میں مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

Leave a Reply