Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے، ایران نے امریکا پر واضح کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے، ایران نے امریکا پر واضح کر دیا

ایران نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہےامریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا امریکی میڈیا نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا کہ ایران نے گزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی امریکا نے ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے بائیڈن انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *