اسرائیل نے شمالی غزہ اور لبنان پر حملے کرتے ہوئے مزید 96 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے، پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں اس کے علاوہ جنوبی غزہ اور خان یونس میں ایک ہفتے سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 12 لاکھ فلسطینی پانی سے بھی محروم ہیں اور کئی بنیادی سروسز معطل ہوگئی ہیں دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئےادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے
Leave a Reply