پاکستان نے امریکی قانون سازوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی قید کے حوالے سے لکھے گئے خط کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہےجنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان امریکی قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی قید کے حوالے سے لکھے گئے خط کو یکسر کوئی اہمیت نہیں دیتی امریکی انتظامیہ اقتدار کی منتقلی میں مصروف ہے، ایسے میں یہ خط وکتابت بے سود مشق معلوم ہوتی ہےدفتر خارجہ نے ایک دوسرے ملک کے قانون سازوں کی جانب سے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیابعض امریکی ارکان کانگریس نےصدرجوبائیڈن کوخط لکھا تھا، خط میں پاکستان میں انسانی حقوق سےمتعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پراقدامات کرنےکی اپیل کی گئی خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دیگرسیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادپروکالت کی جائے، یواین ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے
‘امریکی اراکین کانگریس کا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے لکھا گیا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے’

Leave a Reply