Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق

کہا جاتا ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی مگر حقیقت تو یہ ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6338 افراد کو شامل کیا گیا۔
تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیاان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک وہ گروپ تھا جس میں شادی شدہ جوڑے شامل تھے، دوسرے میں کنوارے افراد اور تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا تھامحققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیانتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں محققین کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *