Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دیوالیہ آپ برطانیہ میں ہورہے ہیں اس میں بھٹو دور بیچ میں کہاں سے آ گیا: ندیم افضل چن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دیوالیہ آپ برطانیہ میں ہورہے ہیں اس میں بھٹو دور بیچ میں کہاں سے آ گیا: ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں اپنے ردعمل میں ندیم افضل چن نے کہا کہ دیوالیہ آپ آج ہو رہے ہیں اور وہ بھی برطانیہ میں تو اس میں بھٹو دور کہاں سے بیچ میں آ گیا؟
ندیم افضل چن نے شریف خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو حقیقت بتائیں کہ آپ نے اپنے آپ کو اس لیے دیوالیہ ظاہر کر دیا تاکہ برطانیہ میں ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے، جو کرتوت یہاں پر ہیں وہی وہاں پر ہیں، کچھ تو شرم حیا کریں پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت نہ روکے تو وہ سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں گےخیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی کمپنی کو لندن ہائی کورٹ کی جانب سے دیوالیہ قرار دینے پر شریف فیملی نے ردعمل کا اظہار کیا ہےشریف فیملی کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ کرنے کا عمل 1972 سے شروع ہوا تھا، جب ذوالفقار بھٹو نے صنعتیں نیشنلائز کیں، متاثرین میں شریف خاندان بھی شامل تھاترجمان کا کہنا تھاکہ پھر جنرل پرویز مشرف نے شریف خاندان کی فیکٹریاں سیل کیں، گھروں پر قبضہ کیا، ثاقب نثار کے دور میں بھی شریف خاندان کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *