لوگوں کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی جانب سے لکھی گئی نظموں کو پہچاننا ممکن نہیں ہوتایہ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیاامریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شاعری پڑھنے کے شوقین عام افراد اے آئی کی تیار کردہ نظموں کو انسانوں کی تحریر کردہ تصور کرتے ہیںاس تحقیق میں عام افراد کو انگلش زبان کے 10 مشہور شاعروں کی لکھیں نظمیں اور چیٹ جی پی ٹی 3.5 کی جانب سے ان شاعروں کے انداز میں لکھی گئی نظمیں دکھائی گئیں نتائج سے معلوم ہوا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی تحریر کردہ شاعری کے مقابلے میں حقیقی شاعر کی نظموں کو پہچاننے کا امکان 75 فیصد ہوتا ہےتحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ عام افراد حقیقی شاعروں کے تحریری کام کے مقابلے میں اے آئی کی تیار کردہ نظموں کو زیادہ معیاری قرار دیتے ہیں محققین کے مطابق عام افراد ممکنہ طور پر اس لیے اے آئی کی تیار کردہ نظموں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ عام فہم ہوتی ہیں
Leave a Reply