لاہور اور کراچی کا فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیالاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، صبح صبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس236 اور کراچی کا 199 ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جب کہ کراچی چوتھے نمبر پر آگیاادھر پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، ملتان پاکستان کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے، جہاں اب سے کچھ دیر پہلے ائیر کوالٹی انڈیکس 400 ریکارڈ کیا گیااس کے علاوہ پنجاب کے بعض شہروں میں اسموگ میں کمی آئی ہے جس پر حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں آج سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا
مضر صحت فضا: لاہور دنیا کا دوسرا اور کراچی چوتھا آلودہ ترین شہر

Leave a Reply