Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان

راولپنڈی- بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا ہےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہمارا احتجاج ضرور ہوگا کیونکہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیافیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے اور مذاکرات ان ہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کل تک مذاکرات آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگابانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے جب کہ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے جب کہ پارٹی کی طرف سے 26 ویں ترمیم کی واپسی، گرفتار کارکنان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبات کیے گئے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *