Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کام نہ کرنیوالے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے کیلئے دائر درخواست خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کام نہ کرنیوالے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد- سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےکام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہےتمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے فارغ کیا جائے، آپ ان سرکاری افسران کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیاجسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کون سا کام نہیں ہوا؟عدالت کو آگاہ تو کریں، کیامطلب ہے؟ ہم صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور اسمبلی ممبران سب کو نکال دیں؟بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *