لاہور- پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہےلاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 366 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور آج بھی ملک کا آلودہ ترین شہر ہےاس کے علاوہ فیصل آباد 285 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور روجھان 264 کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہاادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جہاں ائیر انڈیکس 415 ہے جب کہ کراچی 221 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہادوسری جانب وادی کوئٹہ میں آج کل فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں
اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے باوجود لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

Leave a Reply