Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محسن نقوی ہو یا کوئی اور مذاکرات اس سے ہوں گے جو اسٹیبلشمنٹ سے ہوگا: بیرسٹر سیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محسن نقوی ہو یا کوئی اور مذاکرات اس سے ہوں گے جو اسٹیبلشمنٹ سے ہوگا: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہماری اگر بات ہونی ہے اور ایک دو روز میں پیشرفت ہوئی تو چاہے وہ محسن نقوی ہوں یا کوئی اور ایسی شخصیت کے ساتھ بات ہوگی جو اسٹیبلشمنٹ سے منسلک ہو انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج کی کال واپس لینےکا کہہ رہی ہے لیکن جب ہمیں نظر آئے گا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ہم احتجاج کی کال واپس لینے یا نہ لینے کے بارے میں غور کریں گےانہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ہم پر مقدمات کو ختم کرایا جائے، الیکشن کا آڈٹ اور 26 ویں ترمیم واپس لینے کے اقدام کیے جائیں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت اگر یہ اقدامات کرتی ہے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ حکومت سنجیدہ ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *