Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈونلڈ ٹرمپ کے نئی کابینہ کے انتخاب پر پاکستان میں تشویش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈونلڈ ٹرمپ کے نئی کابینہ کے انتخاب پر پاکستان میں تشویش

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں پاکستان مخالف اور بھارت دوست رائے رکھنے والے کابینہ ارکان میں نامزد امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور سی آئی اے چیف شامل ہیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں جن اہم وزرا اور مشیروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں سر فہرست وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو ہیں، جنہوں نے ماضی میں پاکستان مخالف اور بھارت دوست بل متعارف کرایامارکو روبیو نے پاکستان پر بھارت میں دہشتگردی کا الزام لگاتے ہوئے تجویز کیا کہ پاکستان کو فوجی امداد نہ دی جائےڈونلڈ ٹرمپ کے نئے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے بھی پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا امریکی انٹیلیجنس کی نئی ڈائریکٹر تلسی گیبرڈ بھی پاکستان پر بھارت میں دراندازی کا الزام اور کئی بار پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام بھی لگا چکی ہیںڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے سی آئی اے چیف جان رٹکلف کی نامزدگی کو بھی پاکستان کیلئے پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ پاکستان ان کی ترجیحات میں شامل نہیں جب کہ نئی دہلی کی اہمیت کہیں زیادہ ہےبھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کابینہ کے انتخاب پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، پالیسی سازوں اور تھنک ٹینکس میں بے چینی بڑھی ہے، اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام مبینہ طور پر امریکا کے ساتھ تعلقات کی نئی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *