Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

کوئٹہ- بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہےمحکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے ہیں جب کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی ہےمحکمہ خزانہ کے حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جس کے بعد 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج افسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جن میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں اور ان ہی ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے افسران سے رابطہ کیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *