اگر آپ یوٹیوب شارٹس بنانا پسند کرتے ہیں تو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے یہ کام زیادہ آسان ہو جائے گا کمپنی کی جانب سے ڈریم اسکرین نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہےاس فیچر سے صارفین شارٹس ویڈیوز میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بیک گراؤنڈ استعمال کرسکیں گے واضح رہے کہ یہ کوئی نیا فیچر نہیں مگر اب تک اس فیچر سے صرف امیج بیک گراؤنڈ ہی تیار کیے جاسکتے تھے
ایسا گوگل کے اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل ویو (Veo) سے ممکن ہوگا جو 1080p ریزولوشن ویڈیو متعدد سنیماٹک اسٹائلز میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےصارفین اس فیچر کو استعمال کرکے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈز تیار کرسکیں گےاس فیچر تک رسائی کے لیے آپ کو شارٹس کیمرے میں جانا ہوگا اور وہاں گرین اسکرین آئیکون اور پھر ڈریم اسکرین کو سلیکٹ کرنا ہوگا وہاں آپ اپنی تحریری ہدایت ٹائپ کرسکتے ہیں اور جیسا پس منظر آپ کے ذہن میں ہو اس کے مطابق تحریر لکھنی ہوگی اس کے بعد اپنی پسند کے اسٹائل کا انتخاب کرکے Create پر کلک کرنا ہوگا
اب آپ یوٹیوب شارٹس کے لیے اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈ استعمال کرسکتے ہیں

Leave a Reply